بروک لیسنر نے ریسل مینیا 42 میں اپنے طویل کیرئیر کا اختتام کرتے ہوئے ریسلنگ کو خیرباد کہہ دیا ہے۔
لاس ویگاس: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ڈبلیو ڈبلیو ای کے معروف لیجنڈ ریسلر بروک لیسنر نے اپنے طویل کیرئیر کے اختتام کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے ریسل مینیا 42 کے دوران آخری بار رنگ میں قدم رکھا۔
بروک لیسنر نے 2002 میں ڈبلیو ڈبلیو ای میں شمولیت اختیار کی تھی اور 3 دہائیوں کے بعد اب ریسلنگ کو خیرباد کہا ہے۔ اس ایونٹ میں انہیں Oba Femi کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔
ریسل مینیا 42 میں لیسنر نے شکست کے بعد اپنے ریسلنگ گیئرز رنگ میں چھوڑ دیے، جو ریسلنگ سے ریٹائرمنٹ کا علامتی اشارہ ہے۔ وہاں موجود تماشائیوں نے ان کے اعزاز میں ‘تھینک یو بروک’ کے نعرے لگائے۔
بروک لیسنر نے اپنے کیرئیر میں ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن شپ، یونیورسل چیمپئن شپ اور رائل رمبل جیتے ہیں۔ انہوں نے 2014 میں انڈر ٹیکر کا ناقابل شکست رہنے کا ریکارڈ توڑا۔
واضح رہے کہ بروک لیسنر نے 2004 میں ڈبلیو ڈبلیو ای کو چھوڑا تھا مگر بعد میں واپس آئے اور کئی کامیابیاں حاصل کیں۔















