نواز شریف کی صدارت میں مسلم لیگ (ن) کا اجلاس جاری، گلگت بلتستان انتخابات کے لیے امیدواروں کے انتخاب پر غور۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس گلگت بلتستان کی مجلس قانون ساز کے 2026 کے عام انتخابات کے لیے جاری ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیراعلی مریم نواز شریف سمیت دیگر پارٹی رہنماؤں نے نواز شریف کا اجلاس کے لیے استقبال کیا۔
23 رکنی پارلیمانی بورڈ کا اجلاس پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف کی صدارت میں ہو رہا ہے، جس میں انتخابات کے لیے موزوں امیدوار چنے جائیں گے۔
پارٹی سیکرٹری جنرل احسن اقبال، خواجہ محمد آصف اور خواجہ سعد رفیق سمیت دیگر اہم رہنما اجلاس میں شریک ہیں۔
واضح رہے کہ گلگت بلتستان کے انتخابات مسلم لیگ (ن) کے لیے اہم ہیں، جن میں پارٹی کے سینئر رہنما اور مقامی قائدین بھی شامل ہیں۔














