ایرانی فوج نے بحری جہاز پر جارحیت کے جواب دینے کا اعلان کیا ہے، امریکی ردعمل متوقع۔
تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔ ایرانی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ بحری جہاز کے خلاف کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔ یہ بیان اس وقت آیا جب جہاز پر ایرانی عملے کی موجودگی کے باعث ردعمل میں تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔
ترجمان نے وضاحت کی ہے کہ عملے کے ارکان کا تحفظ یقینی بنانے کے بعد امریکہ کو جواب دیا جائے گا۔ اس کے لیے تمام ضروری اقدامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
دوسری جانب، ٹریکنگ ڈیٹا سے معلوم ہوا ہے کہ آبنائے ہرمز پر سمندری آمدورفت میں تعطل جاری ہے۔ آج آبنائے ہرمز کو کسی آئل ٹینکر نے عبور نہیں کیا۔
صرف دو ٹینکرز آبنائے ہرمز کے راستے خلیج فارس میں داخل ہوئے ہیں۔ ان میں سے ایک ایل پی جی (LPG) اور دوسرا کیمیکل ٹینکر تھا۔
یاد رہے کہ آبنائے ہرمز عالمی تجارت کے لحاظ سے انتہائی اہم ہے اور اس راستے کی بندش سے عالمی معیشت پر اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔













