کراچی میں ٹریفک سگنلز کو بین الاقوامی طرز پر منتقل کرنے کا فیصلہ

کراچی میں ٹریفک سگنلز کو بین الاقوامی معیار پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، میئر کراچی نے اسمارٹ سگنلز کی تنصیب کا اعلان کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
کراچی، ٹریفک سگنلز کی تبدیلی کا بڑا فیصلہ

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) کراچی میں ٹریفک سگنلز کو بین الاقوامی طرز پر منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے بتایا ہے کہ شہر کی شاہراہوں پر اسمارٹ ٹریفک سگنلز نصب کیے جائیں گے۔ میونسپل کمشنر اسمارٹ سگنلز کی خریداری کا عمل جلد شروع کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

میئر نے مزید کہا کہ پہلے مرحلے میں ریڈ زون اور آئی آئی چندریگر روڈ کو ماڈل بنایا جائے گا۔ اس کے بعد دوسرے مرحلے میں ایم اے جناح روڈ اور دیگر اہم شاہراہوں پر کام ہوگا۔ موجودہ صورتحال میں یہ اقدام ٹریفک کو مؤثر طریقے سے ریگولیٹ کرنے کا باعث بنے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ شہر میں بنیادی انفرا اسٹرکچر کے ساتھ ٹریفک قوانین پر عمل درآمد ضروری ہے۔ نئے اسمارٹ سگنلز سے ٹریفک مسائل میں کمی آئے گی اور شہریوں کی زندگی آسان ہوگی۔

واضح رہے کہ کراچی میں ٹریفک کے مسائل طویل عرصے سے چلے آ رہے ہیں، جس کی وجہ سے شہریوں کو روزانہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ نئے سگنلز کی تنصیب سے ان مسائل میں کمی کی توقع ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں