اسلام آباد ریڈ زون میں سرکاری دفاتر بند، ورک فرام ہوم کا اعلان

ریڈ زون میں 20 اپریل کو سرکاری دفاتر بند، ورک فرام ہوم کا اعلان۔ الیکشن کمیشن کے کیسز ڈی لسٹ۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ریڈ زون میں سرکاری دفاتر بند، ورک فرام ہوم کا اعلان

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وفاقی حکومت نے ریڈ زون میں واقع دفاتر کے لیے ورک فرام ہوم کا اعلان کیا ہے۔

کابینہ ڈویژن کے نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ 20 اپریل کو ریڈ زون میں تمام وزارتوں اور وفاقی دفاتر گھر سے کام کریں گے۔

حکام نے ہدایت کی ہے کہ افسران اور عملہ اسٹیشن پر موجود رہیں، ضرورت پر فوری دفتر آنے کے لیے تیار رہیں۔ سرکاری امور جاری رکھنے کے لیے انتظامات مکمل ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق ریڈ زون کے اسکول بھی 20 اپریل کو بند رہیں گے، اسکولز اور دفاتر کو ورک فرام ہوم کے انتظامات کی ہدایت دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ورک فرام ہوم نوٹیفکیشن کے بعد الیکشن کمیشن کے تمام کیسز ڈی لسٹ کیے گئے ہیں، کیسز کی نئی تاریخ بعد میں جاری ہوگی۔

دیگر متعلقہ خبریں