راشد خان کو دو ممالک کی شہریت کی پیشکش، افغان کرکٹر کا ردعمل

راشد خان کو دو ممالک نے شہریت کی پیشکش کی، مگر افغان کرکٹر نے اپنے ملک کے لیے کھیلنے کو ترجیح دی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
راشد خان کو دو ممالک کی شہریت کی پیشکش، افغان کرکٹر کا ردعمل

کابل: (رائیٹ ناوٴ نیوز) افغانستان کے معروف لیگ اسپنر راشد خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں دو مختلف ممالک کی جانب سے شہریت کی پیشکش کی گئی تھی، جسے انہوں نے ٹھکرا دیا۔

راشد خان نے اپنی کتاب "راشد خان: فرام اسٹریٹس ٹو اسٹارڈم” میں اس بات کا ذکر کیا ہے کہ انہیں یہ پیشکش 2023 کے آئی پی ایل سیزن کے دوران بھارت میں موجودگی کے وقت ملی۔

راشد خان کے مطابق، انڈین کرکٹ ٹیم کے ایک سینئر عہدیدار نے انہیں بھارتی شہریت کی پیشکش کی اور کہا کہ وہ بھارت کی طرف سے کرکٹ کھیلیں۔

انہوں نے بتایا کہ انہوں نے مسکرا کر انکار کیا اور کہا کہ وہ صرف اپنے ملک افغانستان کے لیے کھیلیں گے۔ اسی طرح کی پیشکش انہیں آسٹریلیا سے بھی ملی تھی جسے انہوں نے رد کر دیا۔

یاد رہے کہ راشد خان افغانستان کرکٹ ٹیم کے اہم کھلاڑی ہیں اور ان کے ملک میں کرکٹ کے حالات کو بہتر بنانے میں ان کا کردار انتہائی اہم رہا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں