اسلام آباد میں ہائیکنگ ٹریلز بند کرنے کا فیصلہ عوامی مفاد میں کیا گیا ہے، نوٹیفکیشن جاری۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ضلعی انتظامیہ نے ہائیکنگ ٹریلز کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق ٹریل 2، 3، 4، 5 اور سیدپور گاؤں کے عقب میں واقع ٹریل 20 اپریل 2026 سے تاحکمِ ثانی بند رہیں گے۔
حکام نے کہا ہے کہ یہ اقدام عوامی مفاد اور انتظامی وجوہات کی بنا پر کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ ان ٹریلز پر ہر قسم کی عوامی سرگرمی پر پابندی ہوگی جب تک مزید احکامات جاری نہیں ہوتے۔
واضح رہے کہ اس فیصلے پر عملدرآمد کے لیے متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں اور عوامی آگاہی کے لیے بھی میڈیا کو ہدایت کی گئی ہے۔














