پشاور کے علاقے بھانہ ماڑی میں شادی میں ہوائی فائرنگ کرنے پر دولہا گرفتار کر لیا گیا۔
پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) تھانہ بھانہ ماڑی کے علاقے میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے پر دولہا کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق دولہا کوٹلہ محسن خان کا رہائشی ہے۔
پولیس نے بتایا کہ دولہا اپنی شادی میں اسلحے کی نمائش کر رہا تھا اور آتش بازی کر رہا تھا، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ قریبی گھروں میں خواتین، بچوں اور بزرگوں نے غیر محفوظ محسوس کیا۔
عینی شاہدین کے مطابق یہ چند لمحوں کی خوشی خطرناک ثابت ہو سکتی تھی۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لے لیا اور مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
حکام نے کہا کہ پشاور میں ہوائی فائرنگ اور اسلحے کی نمائش برداشت نہیں کی جائے گی۔ شہریوں نے پولیس کی کارروائی کو سراہا اور خطرناک رجحانات کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔
یاد رہے کہ ہوائی فائرنگ اکثر قیمتی جانوں کے ضیاع کا سبب بنتی ہے، جس کے باعث پولیس نے سخت کارروائیوں کا ارادہ کیا ہے۔














