جہلم میں انجینیئر مرزا کی اکیڈمی پر فائرنگ سے حملہ آور مارا گیا، پولیس اہلکار زخمی۔
جہلم: (رائیٹ ناوٴ نیوز) صوبہ پنجاب کے شہر جہلم میں انجینیئر محمد علی مرزا کی اکیڈمی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ حملہ آور جوابی کارروائی میں ہلاک ہوگیا۔
پولیس رپورٹ کے مطابق واقعہ جی ٹی ایس چوک میں قرآن ریسرچ اکیڈمی کے باہر پیش آیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں پولیس اہلکار زخمی ہوا جبکہ حملہ آور مارا گیا۔
پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود ہے۔ مسلح حملہ آور کو روکنے کی کوشش کی گئی تو اس نے فائرنگ شروع کر دی۔
جہلم پولیس نے بتایا کہ نامعلوم حملہ آور کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ ملزم کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ہے۔
واضح رہے کہ اس علاقے میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔















