ایران کا بحری ناکہ بندی برقرار رہنے پر مذاکرات سے انکار

ایرانی حکومت نے بحری ناکہ بندی کے باعث پاکستان سے مذاکرات سے انکار کر دیا ہے۔ نائب صدر کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کا کنٹرول ایران کے پاس ہونا چاہیے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران، بحری ناکہ بندی برقرار رہنے پر مذاکرات سے انکار

تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایرانی حکومت نے واضح کیا ہے کہ جب تک امریکا کی جانب سے ایران کی بحری ناکہ بندی جاری رہے گی، کوئی مذاکراتی وفد پاکستان نہیں بھیجا جائے گا۔

ایرانی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ اس ناکہ بندی کے دوران مذاکرات کا کوئی امکان نہیں ہے۔ ایران کے نائب صدر محمد رضاعارف نے بیان دیا کہ امریکا مذاکرات میں کبھی نرم اور کبھی سخت رویہ اپناتا ہے۔

نائب صدر نے کہا کہ ایران کا مذاکراتی وفد ملکی مفادات کا بہادری سے دفاع کر رہا ہے اور آبنائے ہرمز کا کنٹرول ایران کے پاس ہونا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر ایران آبنائے ہرمز کا مستقل کنٹرول لے لے تو پابندیاں بے اثر ہو جائیں گی۔ ایران کو آبنائے ہرمز کی نگرانی اور کنٹرول حاصل ہونا چاہئے۔

واضح رہے کہ آبنائے ہرمز عالمی تجارت کے لیے اہم ہے اور اس کا کنٹرول ایران کے پاس ہونے سے خطے میں طاقت کا توازن بدل سکتا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں