ترک وزیر خارجہ نے اسرائیل، یونان اور قبرص کے اتحاد کو خطے کے لیے تشویشناک قرار دیا ہے، جس سے مسلم ممالک میں فکر بڑھ رہی ہے۔
انقرہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ترک وزیر خارجہ نے اسرائیل، یونان اور قبرص کے اتحاد کو خطے کے لیے تشویشناک قرار دیا ہے۔
ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے کہا ہے کہ یہ اتحاد نہ صرف ترکیہ بلکہ تمام مسلم ممالک کے لیے باعثِ فکر ہے۔ انہوں نے اسرائیل کی توسیع پسندانہ پالیسیوں پر سوالات اٹھائے ہیں۔
وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ترکیہ بلاوجہ خدشات نہیں پیدا کر رہا بلکہ زمینی حقائق موجود ہیں۔ ترکیہ اپنی حفاظت کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ خطے کے کمزور ممالک اس فوجی اتحاد کو تشویش کی نظر سے دیکھ رہے ہیں اور ترکیہ کوشش کر رہا ہے کہ تنازعات ختم ہوں۔
یاد رہے کہ اسرائیل نے جنوبی قبرص کے ساتھ مسلم ممالک کے خلاف فوجی اتحاد بنایا ہے، جس پر خطے میں مزید کشیدگی کا خدشہ ہے۔












