امریکی صدر ٹرمپ کے نمائندے اسلام آباد مذاکرات کے لیے روانہ ہو رہے ہیں، ایران کے حالیہ اقدامات پر بات چیت ہوگی۔
واشنگٹن ڈی سی: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ان کے نمائندے کل شام مذاکرات کے لیے اسلام آباد پہنچیں گے۔
ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے آبنائے ہرمز میں گولیاں چلانے کا فیصلہ کیا، جو سیز فائر کی خلاف ورزی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران نے آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان کیا ہے، جو عجیب ہے کیونکہ امریکی ناکہ بندی کے باعث یہ پہلے ہی بند ہے۔
امریکی صدر کے مطابق یہ صورتحال خطے میں کشیدگی بڑھا سکتی ہے، جس کے باعث ان کے نمائندے فوری طور پر مذاکرات کے لیے روانہ ہو رہے ہیں۔
واضح رہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان طویل عرصے سے تناوٴ جاری ہے، جس میں حالیہ واقعات نے مزید اضافہ کیا ہے۔











