ایران کسی بھی ملک پر حملہ کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا۔ایرانی صدر

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ ان کا ملک کسی پر حملہ نہیں کرنا چاہتا، بلکہ دفاع کا قانونی حق استعمال کر رہا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایرانی صدر، دفاع کا قانونی حق استعمال کر رہے ہیں

تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔ ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے واضح کیا ہے کہ ان کا ملک کسی بھی ملک پر حملہ کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا بلکہ اپنے دفاع کا قانونی اور جائز حق استعمال کر رہا ہے۔

صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران کا مؤقف خطے میں امن، استحکام اور سلامتی کی حمایت پر مبنی ہے، اور وہ جنگ کو بڑھاوا نہیں دینا چاہتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران نے کبھی بھی جنگ یا تنازعات کا آغاز نہیں کیا، ہم صرف اپنے دفاع کے حق کو استعمال کر رہے ہیں۔

مسعود پزشکیان نے امریکی صدر ٹرمپ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ایرانی عوام کو ان کے حقوق سے محروم کرنے کا کوئی حق نہیں۔

یاد رہے کہ ایران پر مختلف مواقع پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ اپنے جوہری حقوق کا غلط استعمال کر رہا ہے، جبکہ ایران ان الزامات کو مسترد کرتا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں