وزیراعظم شہباز شریف کا مشرق وسطیٰ امن مشن مکمل ، وطن واپس پہنچ گئے

وزیراعظم شہباز شریف نے مشرق وسطیٰ میں امن مشن کا مرحلہ مکمل کر کے سعودی عرب، قطر اور ترکیے کے دورے کے بعد وطن واپسی کی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
شہباز شریف، مشرق وسطیٰ امن مشن مکمل کر کے وطن واپس

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے مشرق وسطیٰ میں امن مشن کا ایک اور مرحلہ مکمل ہوا۔

وزیراعظم نے سعودی عرب، قطر اور ترکیے کا دورہ مکمل کر کے وطن واپس پہنچ گئے۔ انہوں نے دورے میں تینوں ملکوں کے سربراہوں کو مشرق وسطیٰ میں قیام امن کے لیے پاکستان کی کوششوں سے آگاہ کیا۔

وطن واپس پہنچ کر وزیراعظم سے وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی اور موجودہ صورتحال اور حالیہ دوروں پر بریف کیا۔

یہ دورہ پاکستان کی جانب سے مشرق وسطیٰ میں قیام امن کی کوششوں کے تسلسل کا حصہ ہے، جو علاقائی استحکام کے لیے اہم ہے۔

واضح رہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بھی دورہ ایران مکمل ہوا جہاں انہوں نے ایرانی قیادت سے علاقائی سکیورٹی پر تبادلہ خیال کیا۔

دیگر متعلقہ خبریں