ایرانی سپریم لیڈر نے کہا کہ ایران کی بحریہ دشمنوں کو نئی شکست دینے کے لیے تیار ہے۔
تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے سوشل میڈیا پر ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران کی بحریہ دشمنوں کو نئے نقصانات پہنچانے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی بحریہ دشمنوں کو نئی اور تلخ شکست دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی فوج دیگر مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے اور دو بڑی فوجوں سے لڑ رہی ہے۔ ایرانی فوج نے ان کی کمزوری کو دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا ہے۔ فوج بہادری سے اپنی زمین، سمندر اور پرچم کا دفاع کر رہی ہے۔
ایرانی سپریم لیڈر نے کہا کہ جیسے ایرانی فوج کے ڈرون بجلی کی طرح امریکا اور صہیونی حملہ آوروں کو نشانہ بناتے ہیں، ویسے ہی بحریہ بھی دشمن کو نئی اور سخت شکست دینے کے لیے تیار ہے۔
دوسری جانب ایران کے نائب وزیر خارجہ سعید خطیب زادہ نے کہا کہ امریکا کی جانب سے ایرانی پورٹ کی ناکہ بندی غیر قانونی ہے اور ایران کا دفاع پورے خطے کے لیے ہے۔
واضح رہے کہ سعید خطیب زادہ نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ بدھ تک معاہدہ نہیں ہوا تو فوجی کارروائی کی طرف جائیں گے، لیکن جنگ کے مثبت نتائج نہیں ہو سکتے۔












