اسماعیل بقائی نے افزودہ یورینیم کی منتقلی کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ناکہ بندی جنگ بندی کی خلاف ورزی ہوگی۔
تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ افزودہ یورینیم کو کسی صورت کہیں منتقل نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بیان ایرانی میڈیا سے گفتگو کے دوران دیا۔
بقائی نے مزید کہا کہ افزودہ یورینیم کی امریکا منتقلی پر ایران نے کبھی یہ تجویز پیش نہیں کی۔ ان کے مطابق ایرانی سرزمین کی اہمیت کے برابر یہ معاملہ بھی اتنا ہی اہم ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر ناکہ بندی جاری رہی تو اسے جنگ بندی کی خلاف ورزی تصور کیا جائے گا۔ ایران آبنائے ہرمز کے حوالے سے ضروری اقدامات کرے گا۔
ترجمان ایرانی فوج نے کہا کہ آبنائے ہرمز پر آمدورفت کا نظام دوبارہ سخت فوجی کنٹرول میں آ گیا ہے۔ امریکی وعدہ خلافی کی وجہ سے آبنائے ہرمز دوبارہ بند کر دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ آبنائے ہرمز عالمی تجارت کے لیے اہم راستہ ہے اور اس کی بندش سے بین الاقوامی سطح پر تیل کی رسد متاثر ہو سکتی ہے۔












