ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ بند کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

ایران آبنائے ہرمز بند کرنے کی کوشش میں، امریکی صدر ٹرمپ نے سخت مؤقف اپنایا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران، آبنائے ہرمز بند کرنے کی کوشش میں امریکی مؤقف واضح

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ بند کرنے کی کوشش کر رہا ہے لیکن امریکا بلیک میل نہیں ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے ساتھ سخت مؤقف اپنایا ہوا ہے اور بات چیت جاری ہے۔

صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں صدارتی حکم نامے پر دستخط کی تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ امریکی افواج نے ایران کی اعلیٰ قیادت کو تباہ کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران سے بات چیت جاری ہے اور معاہدے کی صورتحال دن کے آخر تک واضح ہوگی۔

امریکی سینٹرل کمانڈ نے کہا ہے کہ امریکی بحریہ ایران کی بندرگاہوں کی ناکہ بندی جاری رکھے ہوئے ہے اور 23 جہازوں کو واپس روانہ کیا گیا ہے۔

ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے امریکی ناکہ بندی کو قزاقی قرار دیا ہے اور آبنائے ہرمز کا کنٹرول سخت کر دیا ہے۔ ایران نے کہا ہے کہ جب تک امریکا جہازوں کی آزادانہ نقل و حرکت یقینی نہیں بناتا، کنٹرول برقرار رہے گا۔

یاد رہے کہ ایران نے امریکا کے ساتھ نئے مذاکراتی دور پر تاحال رضامندی ظاہر نہیں کی ہے، جس کے باعث علاقائی کشیدگی برقرار ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں