ایرانی عوام کو امریکا پر اعتماد نہیں, ایران کے حقوق برقرار رہنے چاہئیں۔ایرانی صدر

ایرانی صدر نے امریکا پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے حقوق برقرار رہنے چاہئیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایرانی صدر، امریکی دعووں پر عدم اعتماد کا اظہار

تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایرانی عوام کو امریکا پر اعتماد نہیں ہے اور ایران کے حقوق برقرار رہنے چاہئیں۔

ایرانی صدر نے سوشل میڈیا پر پیغام دیا کہ ایک حکومت کو ایٹمی ہتھیار کی اجازت دینا اور دوسری پر جنگ مسلط کرنا عالمی رہنماؤں کی ضمیری موت کی طرف اشارہ کرتا ہے۔

ایرانی آرمی چیف نے دوٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی دھمکی یا جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں اور آخری سانس تک اپنے عہد پر قائم رہیں گے۔

ایران کی قومی سلامتی کمیٹی کے ترجمان ابراہیم رضائی نے کہا کہ تہران افزودہ یورینیم کو ملک سے باہر منتقل کرنے کو قبول نہیں کرے گا، امریکی دعوے برعکس ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بارہا دعویٰ کر چکے ہیں کہ ایران اپنا افزودہ یورینیم ذخیرہ حوالے کر دے گا، مگر ایران اس کو اپنی سٹریٹجک ریڈ لائن قرار دیتا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں