شہباز شریف کی کوششوں سے جنگ بندی ممکن ہوئی۔ ترک صدر

ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی کوششوں سے خطے میں جنگ رکی، جسے امن کا موقع سمجھنا چاہیے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ترک صدر، شہباز شریف کی کوششوں سے جنگ بندی ممکن

انقرہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ترکیے کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی کوششوں سے خطے میں جنگ رک گئی۔ انہوں نے اس جنگ بندی کو امن کے ایک موقع کے طور پر دیکھنے کی تجویز دی۔

ترک صدر نے انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں خطاب کرتے ہوئے خطے میں امن کی کوششوں کو جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے آبنائے ہرمز کو تجارتی جہازوں کے لیے مکمل کھولنے کی بھی تجویز دی۔

رجب طیب اردوان نے مزید کہا کہ سفارت کاری کے ذریعے کسی بھی مسئلے کا حل ممکن ہے۔ ترکیے مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن کے لیے مذاکرات کی میزبانی کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا میں طاقت کا توازن بدل رہا ہے اور غزہ میں نسل کشی عالمی نظام کی کمزوری کو ظاہر کرتی ہے۔

واضح رہے کہ ترک صدر نے عالمی برادری کو اسرائیل کی توسیع پسندانہ پالیسیوں کے خلاف کھڑا ہونے کی درخواست کی ہے، کیونکہ ان پالیسیوں سے دنیا عدم استحکام کا شکار ہو رہی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں