ایران نے تجارتی جہازوں کے لیے آبنائے ہرمز کھول دیا

ایران نے آبنائے ہرمز کو تجارتی جہازوں کے لیے کھول دیا ہے۔ وزیر خارجہ کے مطابق جنگ بندی کے بعد یہ قدم اٹھایا گیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران، آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان تجارتی جہازوں کے لیے

تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔ ایران نے آبنائے ہرمز کو تجارتی جہازوں کے لیے کھولنے کا اعلان کیا ہے۔ وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ لبنان میں جنگ بندی کے بعد آبنائے ہرمز مکمل کھلا رہے گا۔

انہوں نے بتایا کہ تجارتی جہازوں کے راستے کی پہلے ہی نشاندہی کی جا چکی ہے۔ جنگ بندی کے دوران آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھلا رہے گا۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ اسرائیل کو مضبوط سفارتکاری کے باعث جنگ بندی کا اعلان کرنا پڑا۔ ایران کی عزت و وقار برقرار رکھنے کے لیے پاکستان نے مخلصانہ کوشش کی۔

صدر نے مزید کہا کہ ایران نے کبھی جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش نہیں کی۔ ایران اپنے اصولوں اور مؤقف پر ثابت قدم رہے گا۔

یاد رہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر تہران کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے ایرانی صدر سمیت اہم حکام سے ملاقات کی۔

دیگر متعلقہ خبریں