آم اور تربوز، خون میں شکر کی مقدار پر اثرات

آم بلڈ شوگر کو سست رفتاری سے بڑھاتا ہے جبکہ تربوز تیزی سے اوپر لے جاتا ہے۔ مقدار اور وقت کے لحاظ سے پھلوں کا انتخاب اہم ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
آم اور تربوز، خون میں شکر کی مقدار پر اثرات

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ہیٹ ویو کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر ماہرین نے جسم میں پانی کی کمی کو پورا کرنے کے لیے پھلوں کے استعمال پر زور دیا ہے۔ مگر آم اور تربوز کے انتخاب میں شوگر کے مریض الجھن کا شکار ہیں کہ کون سا پھل خون میں شکر کی مقدار تیزی سے نہیں بڑھاتا۔

ماہرین کے مطابق، آم اور تربوز دونوں میں قدرتی مٹھاس زیادہ ہوتی ہے، لیکن ان کا انسانی جسم پر اثر مختلف ہوتا ہے۔ آم خون میں شکر کی مقدار بڑھا سکتا ہے، مگر آم کا گلیسیمک انڈیکس درمیانے درجے کا ہوتا ہے، جس میں کاربوہائیڈریٹس کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔

آم میں موجود فائبر شکر کے جذب ہونے کے عمل کو سست کر دیتا ہے۔ دوسری جانب، تربوز فوری ہائیڈریشن فراہم کرتا ہے، لیکن اس کا گلائسیمک انڈیکس زیادہ ہونے کی وجہ سے خون میں شکر تیزی سے بڑھاتا ہے۔

غذائی ماہرین کے مطابق، آدھا بڑا آم یا ایک چھوٹا آم روزانہ کھانا محفوظ ہے، جبکہ تربوز کے چند ٹکڑے ہی کھائیں۔ ذیابیطس کے مریضوں کو پھلوں کا انتخاب معالج کے مشورے سے کرنا چاہیے۔

واضح رہے کہ آم بلڈ شوگر کو سست رفتاری سے بڑھاتا ہے جبکہ تربوز تیزی سے اوپر لے جاتا ہے۔ کسی بھی پھل کا انتخاب مقدار اور وقت کے لحاظ سے اہم ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں