اسلام آباد کو کیش لیس شہر بنانے کی تیاری، ڈیجیٹل نظام کا آغاز

کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے اسلام آباد کو کیش لیس شہر بنانے کی تیاری مکمل کر لی، ڈیجیٹل ادائیگیوں کو فروغ دینے کی ہدایت

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اسلام آباد کو مکمل ڈیجیٹل شہر بنانے کی منصوبہ بندی مکمل کر لی ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں کیش لیس سسٹم کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت ہونے والے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں سینئر حکام اور بڑے کمرشل بینکوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسلام آباد کے ہوٹلوں، ریستورانوں، پیٹرول پمپوں، اور گیسٹ ہاؤسز میں کیش لیس ادائیگیوں کے نظام کو وسعت دی جائے گی۔

حکام کے مطابق  اس نظام کو بڑے کاروباری مراکز، شاپنگ مالز، اور کلاس تھری مارکیٹوں میں بھی تیزی سے نافذ کیا جا رہا ہے۔ ہفتہ وار مارکیٹوں، سی ڈی اے کے ون ونڈو سینٹر، میٹرو بس، اور الیکٹرک بسوں میں پہلے ہی کیو آر کوڈ کے ذریعے ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نظام متعارف کرایا جا چکا ہے۔

چیئرمین سی ڈی اے نے بینکوں کو ہدایت کی کہ عوام اور تاجروں کو ڈیجیٹل ادائیگیوں کی طرف راغب کرنے کے لیے بھرپور آگاہی مہم چلائیں۔ انہوں نے تاجر برادری کو ترغیب دی کہ وہ کیو آر کوڈ کے ذریعے ادائیگی کرنے والے صارفین کو خصوصی رعایتیں دیں تاکہ اس نظام کو تیزی سے فروغ دیا جا سکے۔

دیگر متعلقہ خبریں