ایران کے ساتھ ڈیل ہوئی تو اسلام آباد جاؤں گا۔ ڈونلڈ ٹرمپ

صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جوہری مذاکرات میں پیشرفت ہو رہی ہے اور اگر ڈیل ہو گئی تو اسلام آباد جا سکتے ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
صدر ٹرمپ، ایران کے ساتھ ڈیل کے قریب پہنچ گئے

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران جوہری ہتھیار نہ رکھنے پر آمادہ ہے اور مذاکرات میں پیشرفت ہو رہی ہے۔ اسی ہفتے کے آخر میں مذاکرات ممکن ہیں۔ اگر ڈیل ہو گئی تو اسلام آباد جا سکتا ہوں۔

صدر ٹرمپ نے جمعرات کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ قریب ہے۔ ایران جوہری ہتھیار نہیں رکھ سکتا اور ہم ایران کو روکنے کے لیے موثر اقدامات کر رہے ہیں۔

انہوں نے لبنان اور اسرائیل کے درمیان 10 دن کے سیز فائر کا اعلان کیا۔ حزب اللہ بھی اس میں شامل ہوگی۔ جلد ہی اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور لبنانی صدر جوزف عون سے ملاقات کا ارادہ ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات میں اچھی پیشرفت ہو رہی ہے۔ ایران آمادہ ہے کہ جوہری ہتھیار نہیں رکھے گا۔ اگر ضرورت پڑی تو سیز فائر کی مدت بڑھائیں گے۔ ڈیل نہ ہوئی تو جنگ دوبارہ شروع ہو سکتی ہے۔

واضح رہے کہ ایران کے ساتھ کشیدگی میں کمی کے لیے امریکہ مذاکرات کر رہا ہے۔ صدر ٹرمپ کے مطابق پاکستان نے اس عمل میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں