فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تہران میں ایرانی اسپیکر سے اہم ملاقات

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے تہران میں ایرانی اسپیکر سے ملاقات کی، تعلقات مستحکم کرنے پر بات چیت ہوئی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تہران میں ایرانی اسپیکر سے اہم ملاقات

تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) فیلڈ مارشل عاصم منیر نے تہران میں ایرانی سپیکر محمد باقر قالیباف سے ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر ایرانی سپیکر نے عاصم منیر سے گرم جوشی سے مصافحہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق فیلڈ مارشل اس وقت ایران کے دورے پر ہیں جہاں وہ ایرانی قیادت کے ساتھ اہم ملاقاتیں کریں گے۔ یہ ملاقاتیں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے کی جا رہی ہیں۔

ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر باقر قالیباف نے اپنے بیان میں کہا کہ لبنان میں جنگ بندی ایران کی طرح اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے ذریعے دشمن کو مستقل جنگ بندی پر مجبور کیا جائے۔

ایرانی نائب صدر نے کہا کہ ہم اپنے مطالبات کے سامنے سرنڈر نہیں کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جنگ کے بعد خطے میں طاقت کا توازن بدل جائے گا اور پابندیاں بے معنی ہو جائیں گی۔

واضح رہے کہ لبنان پر اسرائیلی حملے جاری ہیں۔ جنوبی لبنان میں ایک حملے میں ایک شہری شہید اور دو زخمی ہو گئے ہیں۔ اسرائیل نے جنوبی لبنان کو ملک کے دیگر حصوں سے ملانے والا پل تباہ کر دیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں