کریملن نے پاکستان کی ثالثی کی کوششوں پر اظہار تشکر کیا، مذاکرات کے لئے سازگار فضا بنانے میں پاکستانی کردار کو سراہا۔
ماسکو: (رائیٹ ناوٴ نیوز) روس کے کریملن کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان کی ثالثی کی کوششوں پر وہ شکر گزار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات کے لئے سازگار فضا بنانے میں پاکستان کا کردار قابل تحسین ہے۔
کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے امید ظاہر کی ہے کہ یہ مذاکرات نتیجہ خیز ثابت ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں امن کے لئے ہر قسم کے تعاون کے لئے تیار ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ صدر پیوٹن خلیجی ممالک کے رہنماؤں اور ایرانی حکام سے رابطہ میں ہیں۔ انہوں نے واشنگٹن کے ساتھ مواصلاتی چینلز کے ذریعے بھی رابطے جاری رکھے ہوئے ہیں۔
دمتری پیسکوف نے مزید کہا کہ روس ایران سے افزودہ یورینیم وصول کرنے کے لئے تیار ہے۔
واضح رہے کہ روس اور ایران کے درمیان افزودہ یورینیم کی وصولی ایک اہم معاملہ ہے جو خطے کی صورتحال کو متاثر کر سکتا ہے۔












