ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے کہا کہ مذاکرات صرف پاکستان میں ہوں گے، ہم پاکستان پر اعتماد کرتے ہیں، امریکا پر نہیں۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے کہا ہے کہ مذاکرات صرف پاکستان میں ہوں گے، ہم پاکستان پر اعتماد کرتے ہیں، امریکا پر نہیں۔
ایرانی سفیر نے اسلام آباد میں پالیسی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں خطاب کرتے ہوئے امریکا کو ناقابل بھروسہ قرار دیا، جبکہ پاکستان کو قابل اعتماد اور غیر جانبدار ثالث کہا۔
انہوں نے کہا کہ ایران پاکستان کے سفارتی کردار اور امن کوششوں کو سراہتا ہے۔ ایرانی سفیر نے جوہری پروگرام کو مکمل طور پر پُرامن قرار دیتے ہوئے آئی اے ای اے کے تصدیق کی بات کی۔
رضا امیری مقدم نے واضح کیا کہ ایران 1979 کے انقلاب کے بعد سے مسلسل دباؤ کا سامنا کر رہا ہے، مگر قوم متحد ہے۔ اسرائیل کی بالادستی کی خواہش اور امریکا کی حمایت کی مخالفت کی گئی۔
واضح رہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کے باوجود ایرانی قوم کی مضبوطی اور اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے۔













