چین کا ایران کی خودمختاری اور سلامتی پر زور

چین نے ایران کی خودمختاری اور سلامتی کے احترام پر زور دیا، مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی کے دوران اہم بیان۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
چین، ایران کی خودمختاری اور سلامتی کے احترام پر زور

بیجنگ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) چین نے ایران کی خودمختاری اور سلامتی کے احترام کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے بیان دیا ہے کہ ایران کی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کا احترام اور تحفظ کیا جانا چاہیے۔

یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی بڑھ رہی ہے اور ایران و دیگر ممالک کے درمیان تنازعات شدت اختیار کر رہے ہیں۔

وانگ یی نے مزید کہا کہ چین ممالک کی خودمختاری میں مداخلت کے خلاف ہے اور تنازعات کے سفارتی حل پر یقین رکھتا ہے۔

واضح رہے کہ چین کی جانب سے یہ بیان کشیدگی کم کرنے اور ممکنہ تصادم کو روکنے کے لیے دیا گیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں