وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 10 اضلاع میں نئی الیکٹروبسیں فراہم کرنے کی منظوری دے دی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 10 اضلاع میں نئی الیکٹروبسیں فراہم کرنے کی منظوری دی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
وزیراعلیٰ پنجاب، 10 اضلاع میں الیکٹروبسیں فراہم کرنے کی منظوری

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 10 اضلاع میں نئی الیکٹروبسیں فراہم کرنے کی منظوری دی ہے۔ یہ فیصلہ وزیراعلیٰ کی زیرصدارت اجلاس میں کیا گیا جس میں گوجرانوالہ اور فیصل آباد کے ماس ٹرانزٹ سسٹم پراجیکٹ پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں اٹک، بھکر، حافظ آباد، خانیوال، لیہ، شیخوپورہ، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، منڈی بہاؤالدین اور اوکاڑہ میں الیکٹروبسیں فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس ماہ 100 الیکٹرو بسیں، مئی کے وسط تک 350 اور جون کے آخر تک 264 الیکٹرو بسیں پنجاب پہنچ جائیں گی۔ ہر ڈویژن میں الیکٹروبسوں کے لیے خصوصی بس ڈپو قائم کیے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ نے تحصیل لیول پر 1500 الیکٹرک بسیں چلانے کے لیے منصوبہ طلب کر لیا ہے۔ پنجاب میں پہلی ای ٹیکسی سکیم پر بھی پیشرفت کی رپورٹ پیش کی گئی۔ مئی میں 194 اور جون میں 208 ای ٹیکسی آئیں گی۔ وزیراعلیٰ نے میٹروبس اسٹیشن کی تعمیر و مرمت جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی ہے۔

لاہور میں نئے اور جدید ترین بس اسٹیشن کی تنصیب کا جائزہ لیا گیا جبکہ سرکاری ملازمین کے لیے ای بائیک پراجیکٹ کی اصولی منظوری بھی دی گئی۔ "ایمپاور۔ہر” پراجیکٹ کے تحت یہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کے فری ٹرانسپورٹ پروگرام کے تحت 21 روٹس پر سوا لاکھ مسافر مستفید ہو چکے ہیں اور بسوں نے 3560 ٹرپ کیے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں