پاک بحریہ نے مقامی ساختہ اینٹی شپ میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا

پاک بحریہ نے مقامی ساختہ اینٹی شپ میزائل کا کامیاب تجربہ کیا، جس نے دور فاصلے پر ہدف کو نشانہ بنایا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاک بحریہ، مقامی اینٹی شپ میزائل کا کامیاب تجربہ

راولپنڈی: پاک بحریہ نے مقامی ساختہ اینٹی شپ میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق میزائل نے دور فاصلے پر ہدف کو انتہائی درستگی سے نشانہ بنایا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے تجربے کا مشاہدہ کیا، جبکہ سائنسدانوں اور انجینئرز کی ٹیم بھی موقع پر موجود تھی۔ میزائل جدید گائیڈنس سسٹم اور اعلیٰ صلاحیت کی حامل ٹیکنالوجی سے لیس ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، میزائل خطرات سے بچنے اور بدلتی صورتحال میں مؤثر انداز سے ہدف حاصل کرتا ہے۔ یہ پاکستان کی تکنیکی مہارت کا واضح ثبوت ہے، جبکہ کامیاب تجربہ آپریشنل مہارت اور جدید ٹیکنالوجی کے امتزاج کی عکاسی کرتا ہے۔

صدر، وزیراعظم اور عسکری قیادت نے کامیاب تجربے پر ٹیم کو سراہا ہے۔ پاکستان نیوی سمندری دفاع کو مضبوط اور مؤثر بنانے کے لیے پرعزم ہے اور یہ تجربہ اس عزم کا مظہر ہے۔

واضح رہے کہ یہ تجربہ علاقائی سمندری سکیورٹی اور استحکام یقینی بنانے کے لیے اقدامات کا حصہ ہے۔ پاکستان نیوی سمندر میں مؤثر دفاعی صلاحیت برقرار رکھنے کے لیے مسلسل کوشش کر رہی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں