ڈکی بھائی کی لاہور کیمپ جیل سے رہائی

یوٹیوبر ڈکی بھائی کو لاہور کیمپ جیل سے عدالت کی روبکار جاری ہونے کے بعد رہا کر دیا گیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی کو لاہور کیمپ جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔ عدالت کی جانب سے آج ان کی روبکار جاری ہونے کے بعد ان کی رہائی عمل میں آئی۔

گزشتہ پیر کو لاہور ہائیکورٹ نے جوئے کی ایپس کی پروموشن کے مقدمے میں ڈکی بھائی کی 10 لاکھ روپے کے مچلکوں پر ضمانت منظور کی تھی۔ سماعت کے دوران جسٹس شہرام سرور نے کہا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق ایسے کیسز میں ضمانت نہ دینا غیر معمولی بات ہوگی۔

گزشتہ روز روبکار بروقت جاری نہ ہونے کے باعث ڈکی بھائی رہا نہیں ہو سکے تھے، تاہم آج جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم بھٹو نے رہائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اگر وہ کسی اور کیس میں مطلوب نہیں تو فوراً رہا کیا جائے۔

ڈکی بھائی کے خلاف ایف آئی اے کے نیشنل کرائم ایجنسی ونگ میں آن لائن جوا فروغ دینے کے الزام میں مقدمہ درج ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔ رہائی کے موقع پر ان کے اہلِ خانہ اور قریبی دوست بھی موجود تھے۔

دیگر متعلقہ خبریں