وزیر اعظم شہباز شریف سعودی عرب کے دورے پر جدہ پہنچ گئے

وزیر اعظم شہباز شریف سعودی عرب پہنچ گئے، جدہ ایئرپورٹ پر پرتپاک استقبال ہوا۔ سعودی ولی عہد سے ملاقات متوقع ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
وزیر اعظم شہباز شریف سعودی عرب پہنچ گئے، پرتپاک استقبال

جدہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیر اعظم محمد شہباز شریف اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے دورے پر جدہ پہنچ گئے۔

جدہ ایئرپورٹ پر شہزادہ سعود بن مشعال بن عبدالعزیز، سعودی عرب کے پاکستان میں سفیر نواف بن سعید المالکی اور سعودی عرب میں پاکستانی سفیر احمد فاروق نے وزیر اعظم کا پرتپاک استقبال کیا۔

جدہ میں وزیر اعظم کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات ہوگی، جس میں دونوں ممالک کے تعلقات اور خطے کی صورتحال پر بات چیت ہوگی۔

خیال رہے کہ وزیر اعظم کے ساتھ وزراء، معاونین خصوصی اور ترجمان بھی موجود ہیں۔

یاد رہے کہ شہباز شریف 15 سے 18 اپریل تک سعودی عرب، قطر اور ترکیہ کا دورہ کریں گے، جہاں وہ انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں شرکت کریں گے۔

دیگر متعلقہ خبریں