سلمان اکرم راجہ علیمہ خان پر برس پڑے،حکومت کے لیے سہولت کاری کے الزام مسترد دیا

سلمان اکرم راجہ نے حکومت کے لیے سہولت کاری کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں دیرپا امن ہونا چاہیے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سلمان اکرم راجہ علیمہ خان پر برس پڑے،حکومت کے لیے سہولت کاری کے الزام مسترد دیا

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ نے حکومت کے لیے سہولت کاری کے الزام کو مسترد کیا ہے۔ انہوں نے وفاقی دارالحکومت میں سابق گورنر سندھ محمد زبیر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں دیرپا امن ہونا چاہیے، قدرت نے پاکستان کو یہ موقع فراہم کیا ہے۔

سلمان اکرم راجہ نے مزید کہا کہ صلح جوئی کا کردار ہمارا فرض ہے اور حکومت نے پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام پر بوجھ ڈالا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت، بنگلادیش اور سری لنکا نے اتنا اضافہ نہیں کیا۔

رہنما پی ٹی آئی نے علیمہ خان کی باتوں سے اتفاق نہ کرتے ہوئے کہا کہ نو اپریل کا جلسہ منسوخ کرنا درست فیصلہ تھا اور بانی پی ٹی آئی نے بھی اس کی تائید کی۔

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ سیاسی کمیٹی میں بیٹھ کر جلسے کی منسوخی پر غور کیا گیا تھا اور محمود خان اچکزئی اور راجہ ناصر عباس نے بھی اس فیصلے کی حمایت کی۔

واضح رہے کہ سلمان اکرم راجہ نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے محمود خان اچکزئی اور راجہ ناصر عباس پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں