ایران اور امریکا کے مذاکرات کا دوسرا دور اگلے ہفتے اسلام آباد میں متوقع ہے، سکیورٹی اداروں کو تیاریوں کی ہدایت جاری۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور اگلے ہفتے اسلام آباد میں ہونے کا امکان ہے۔
انتظامیہ اور سکیورٹی اداروں کو مذاکرات کی تیاریوں کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔ امریکی وفد کی نمائندگی نائب صدر جے ڈی وینس، اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر کریں گے۔
ایران کی جانب سے اسپیکر باقر قالیباف اور وزیر خارجہ عباس عراقچی وفد کی قیادت کریں گے۔ لیکن ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ مذاکرات کی تاریخ ابھی طے نہیں کی گئی ہے۔
یہ مذاکرات پاکستان کی میزبانی میں ہو رہے ہیں، جہاں پہلے مرحلے میں کوئی ڈیل نہ ہو سکی تھی۔ امریکی نائب صدر نے بتایا کہ مذاکرات میں مثبت پیشرفت ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ 11 اپریل کو پہلا مرحلہ اسلام آباد میں ہوا تھا جس میں 21 گھنٹے تک بات چیت جاری رہی۔ روس بھی اس معاملے میں مدد فراہم کرنے کو تیار ہے۔












