امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات پاکستان کے ذریعے جاری ہیں۔ پیغامات کا تبادلہ ہورہا ہے۔
تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان پاکستان کے ذریعے رابطے جاری ہیں۔
پریس بریفنگ کے دوران اسماعیل بقائی نے بتایا کہ پاکستان کے راستے امریکا سے پیغامات کا تبادلہ ہورہا ہے۔ پاکستان سے ایرانی وفد کی واپسی کے بعد متعدد بار یہ تبادلہ ہوا۔ بدھ کو پاکستانی وفد تہران کا دورہ کرسکتا ہے، جو امریکا کے ساتھ جاری مذاکرات کا حصہ ہوگا۔
اسماعیل بقائی نے مزید کہا کہ پاکستان میں ہونے والے مذاکرات میں جنگ کے مکمل خاتمے پر بات چیت ہوئی۔ جنگ کے نقصانات کی تلافی کے امور پر بھی گفتگو کی گئی۔
ایرانی فوج کے ترجمان نے واضح کیا کہ اگر امریکی محاصرہ جاری رہا تو خلیج فارس میں تجارتی سرگرمیاں نہیں ہونے دیں گے۔ بحیرہ احمر سے تجارت کا سلسلہ بھی روک دیا جائے گا، یہ جنگ بندی کی خلاف ورزی سمجھا جائے گا۔
واضح رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان حالیہ کشیدگی کے تناظر میں پاکستان کی کوششوں سے مذاکرات کا آغاز ہوا ہے۔











