چین کی وزارت خارجہ کے مطابق جنگ بندی برقرار رکھنا بڑا چیلنج ہے۔ عالمی معیشت اور ترقی پذیر ممالک پر بحران کے اثرات واضح ہیں۔
بیجنگ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) چین کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ جنگ بندی کے بعد اسے برقرار رکھنا سب سے بڑا چیلنج ہے۔
چینی وزارتِ خارجہ کے مطابق موجودہ بحران کے اثرات سے عالمی معیشت اور ترقی پذیر ممالک متاثر ہوئے ہیں۔ اس کا بوجھ عالمی برادری پر نہیں پڑنا چاہیے۔
بیان میں زور دیا گیا کہ جنگ دوبارہ نہ ہو، یہ عالمی برادری کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ خطے میں مستقل امن کے لیے مؤثر اور عملی اقدامات ناگزیر ہیں۔
ایران کے ساتھ جنگ ختم ہونے کے قریب ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ یہ عالمی سطح پر سفارتی کوششوں کی کامیابی ہے۔
واضح رہے کہ چینی وزارت خارجہ نے عالمی تعاون اور سفارتی کوششوں کے ذریعے پائیدار امن کو یقینی بنانے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔













