پاکستان کا اقوام متحدہ میں ویٹو پاور کے خاتمےکا مطالبہ

پاکستان نے اقوام متحدہ میں ویٹو کے خاتمے یا اس کے استعمال کو محدود کرنے کا مطالبہ کیا ہے، عاصم افتخار احمد کا خطاب۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان، ویٹو کے خاتمے یا محدودیت پر اصرار

نیویارک: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان نے اقوام متحدہ میں ویٹو پاور کے خاتمے یا اس کے استعمال کو محدود کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

پاکستان کے اقوام متحدہ میں مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سلامتی کونسل میں اہم معاملات پر عدم کارروائی ویٹو کے غلط استعمال کا نتیجہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا مؤقف واضح ہے کہ ویٹو کو یا تو ختم کیا جائے یا اس کے استعمال کو محدود کیا جائے۔ ویٹو میں کسی بھی قسم کی توسیع یا نئے مستقل ارکان کا اضافہ قابل قبول نہیں۔

عاصم افتخار احمد نے ویٹو کے استعمال میں شفافیت اور جوابدہی بڑھانے کی کوششوں کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ سلامتی کونسل کے منتخب ارکان کی تعداد میں اضافہ ضروری ہے۔

واضح رہے کہ پاکستانی مندوب کے مطابق سلامتی کونسل کی اصلاحات میں ویٹو کا مسئلہ بھی لازمی شامل ہونا چاہیے تاکہ عالمی نمائندگی بہتر بنائی جا سکے۔

دیگر متعلقہ خبریں