وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب، قطر اور ترکیہ کے دورے کا آغاز کر دیا

وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب، قطر اور ترکیہ کے سرکاری دورے کا آغاز کیا ہے، جہاں دوطرفہ تعلقات، علاقائی امن اور عالمی امور پر بات چیت متوقع ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
وزیراعظم شہباز شریف، سعودی عرب، قطر اور ترکیہ کے دورے کا آغاز

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے آج سے 18 اپریل تک سعودی عرب، قطر اور ترکیہ کے سرکاری دورے کا آغاز کر دیا ہے۔ ان دوروں میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی امن اور عالمی امور پر بات چیت کی جائے گی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق، سعودی عرب اور قطر کے دورے دوطرفہ تناظر میں ہوں گے، جہاں وزیراعظم متعلقہ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ باہمی تعاون کے فروغ اور علاقائی امن و سلامتی پر تبادلہ خیال ہوگا۔

دفتر خارجہ نے بتایا کہ وزیراعظم ترکیہ میں پانچویں انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں بھی شرکت کریں گے۔ یہاں وہ عالمی رہنماؤں کے ہمراہ لیڈرز پینل میں شریک ہوں گے اور پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔ ترک صدر رجب طیب اردوان سمیت دیگر عالمی رہنماؤں سے بھی اہم ملاقاتیں متوقع ہیں۔

وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ، معاون خصوصی طارق فاطمی اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود ہیں۔

واضح رہے کہ یہ دورے دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور علاقائی استحکام کے لیے اہم سمجھے جا رہے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں