اسرائیلی موساد چیف ڈیوڈ برنیا کا کہنا ہے کہ ایران میں رجیم چینج تک مشن جاری رہے گا۔
تل ابیب: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔ اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے سربراہ ڈیوڈ برنیا نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف حالیہ امریکی اسرائیلی جنگ کے باوجود ان کا مشن ختم نہیں ہوا۔
ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق موساد چیف نے یہ بیان ہولوکاسٹ کی یادگاری تقریب کے دوران دیا۔ انھوں نے دعویٰ کیا کہ موساد نے تہران کے قلب میں اپنا کام انجام دیا اور اسرائیلی فضائیہ کو اہم انٹیلیجنس فراہم کی۔
ڈیوڈ برنیا نے مزید بتایا کہ ان کے ایجنٹس کی فراہم کردہ معلومات کی بنیاد پر ہی اسرائیلی فضائیہ نے ایران کی میزائل تنصیبات کو نشانہ بنا کر تباہ کیا۔
انھوں نے کہا کہ ایران کے دور تک مار کرنے والے میزائل اسرائیل کی سالمیت کے لیے خطرہ تھے، اور انٹیلیجنس کارروائیاں جنگ کے بعد بھی جاری رہیں گی۔
واضح رہے کہ موساد کی انٹیلیجنس کارروائیاں صرف جنگی مرحلے تک محدود نہیں بلکہ ایران میں رجیم چینج تک جاری رہیں گی۔













