امریکا ایران مذاکرات کا اگلا دور اسلام آباد میں جلد متوقع

امریکا اور ایران کے وفود جلد اسلام آباد میں امن مذاکرات کے لیے متوقع ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
امریکا ایران مذاکرات اسلام آباد میں، جلد انعقاد متوقع

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا ایک اور دور جلد اسلام آباد میں ہونے کی توقع ہے۔ خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق، امریکا اور ایران کے وفود اس ہفتے امن مذاکرات کے لیے دوبارہ اسلام آباد آ سکتے ہیں۔

پاکستان میں ایرانی سفارتخانے کے اہلکار نے رائٹرز کو بتایا کہ مذاکرات اگلے ہفتے کے آغاز میں ہو سکتے ہیں۔ اس سے قبل امریکی خبر ایجنسی نے بتایا کہ پاکستان نے امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کے دوسرے مرحلے کی میزبانی کی پیشکش کی ہے۔

امریکی خبر ایجنسی کے مطابق، ایران اور امریکا کے مذاکرات جمعرات کو اسلام آباد میں ہو سکتے ہیں۔ امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس نے پاکستان کی ثالثی پر وزیراعظم شہباز شریف اور فوجی حکام کا شکریہ ادا کیا۔

جے ڈی وینس نے کہا کہ پاکستان نے دو ممالک کے درمیان ثالثی میں مدبرانہ صلاحیت کا مظاہرہ کیا جو طویل عرصے سے مذاکرات نہیں کر رہے تھے۔ توقع ہے کہ ایران آبنائے ہرمز کو کھولنے کے لیے اقدامات کرے گا جو عالمی توانائی کی ترسیل کے لیے اہم ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان نے سیز فائر کی مدت ختم ہونے سے پہلے مذاکرات اسلام آباد میں منعقد کرنے کی تجویز دی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں