ایران کی جانب سے یورینیم افزودگی کی 5 سالہ معطلی کی پیشکش، امریکی میڈیا کا دعویٰ

ایران نے یورینیم افزودگی کو 5 سال کے لیے معطل کرنے کی پیشکش کی، امریکا نے 20 سالہ معطلی پر زور دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران، یورینیم افزودگی کی 5 سالہ معطلی کی پیشکش

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے یورینیم افزودگی کو 5 سال کے لیے معطل کرنے کی پیشکش کی ہے۔ امریکہ نے اس پیشکش کو ناکافی قرار دیتے ہوئے 20 سالہ معطلی کا مطالبہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں امریکا اور ایران کے حکام کے درمیان مذاکرات کے دوران جوہری سرگرمیوں کی معطلی پر مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال ہوا۔

ذرائع کے مطابق امریکا نے طویل المدتی معطلی کا مطالبہ کیا جبکہ ایران نے محدود مدت کی پیشکش کی، جس پر دونوں فریقین کے درمیان اختلافات موجود رہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ ان اختلافات کی وجہ سے مذاکرات کسی حتمی معاہدے تک نہیں پہنچ سکے، تاہم بات چیت جاری رکھنے پر زور دیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان جوہری پروگرام پر اختلافات خطے میں کشیدگی کی بڑی وجہ ہیں اور ان مذاکرات کی کامیابی عالمی امن کے لیے اہم سمجھی جا رہی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں