چینی تیل بردار جہاز امریکی ناکہ بندی کے باوجود آبنائے ہرمز سے کامیابی سے گزرا۔
تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی ناکہ بندی کے باوجود چینی تیل بردار جہاز آبنائے ہرمز سے گزر گیا۔ یہ جہاز چینی ملکیت ہے اور اس میں چینی عملہ سوار ہے۔
شپنگ ڈیٹا کے مطابق ‘رچ اسٹیری’ نامی ٹینکر پہلی بار ناکہ بندی کے بعد خلیج سے نکلنے والا جہاز ہے۔ اس نے کامیابی سے اس اہم گزرگاہ کو عبور کیا۔
یہ درمیانے درجے کا ٹینکر تقریباً ڈھائی لاکھ بیرل میتھانول لے جا رہا تھا جو متحدہ عرب امارات کی بندرگاہ حمریہ سے لوڈ کیا گیا تھا۔
یہ واقعہ اس لئے اہم ہے کہ امریکا نے کل شام سے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی شروع کر دی ہے۔
واضح رہے کہ ایک امریکی اہلکار نے کہا ہے کہ ناکہ بندی کے لئے امریکی افواج مکمل طور پر تیار ہیں اور ان کے پاس آلات بھی موجود ہیں۔












