پاکستان کی ایران امریکا مذاکرات کے دوسرے مرحلے کی میزبانی کی پیشکش

پاکستان نے ایران امریکا مذاکرات کے دوسرے مرحلے کی میزبانی کی پیشکش کی ہے، سیز فائر سے قبل اسلام آباد میں مذاکرات کی تجویز دی گئی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان، ایران امریکا مذاکرات کی میزبانی کی پیشکش

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان نے ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کے دوسرے مرحلے کی میزبانی کی پیشکش کی ہے۔ پاکستانی عہدیداروں کے مطابق اسلام آباد میں سیز فائر کی مدت ختم ہونے سے قبل مذاکرات کی تجویز دی گئی ہے۔

امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا دوسرا مرحلہ جمعرات کو متوقع ہے۔ امریکی عہدیداروں نے امکان ظاہر کیا ہے کہ فریقین بالمشافہ مذاکرات پر غور کر رہے ہیں۔

امریکی نشریاتی اداروں کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات جاری ہیں اور معاہدے تک پہنچنے کے لیے پیشرفت ہو رہی ہے۔

پاکستان کا کہنا ہے کہ وہ خطے میں پائیدار امن کے لیے کردار ادا کرتا رہے گا۔ اس سے قبل 11 اپریل کو اسلام آباد میں پہلا مرحلہ بغیر کسی ڈیل کے ختم ہو گیا تھا۔

واضح رہے کہ ایران کے صدر اور روس کے وزیر خارجہ نے مذاکرات میں مثبت پیشرفت کی امید ظاہر کی ہے اور عالمی توانائی کی ترسیل کے لیے ایران سے اقدامات کی توقع ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں