آئی سی سی نے ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2026 کے لیے انعامی رقم کا اعلان کر دیا

آئی سی سی نے ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2026 کے لیے انعامی رقم میں 10 فیصد اضافہ کیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
آئی سی سی، ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ انعامی رقم میں اضافہ

دبئی: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔ آئی سی سی نے ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2026 کے لیے انعامی رقم کا اعلان کر دیا ہے۔

2026 کے ورلڈکپ کی مجموعی انعامی رقم 79 لاکھ ڈالر سے بڑھا کر 87 لاکھ 64 ہزار 615 ڈالر کی گئی ہے۔ اس میں گزشتہ ورلڈکپ کی نسبت 10 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

ورلڈکپ جیتنے والی ٹیم کو 23 لاکھ 40 ہزار ڈالرز کی انعامی رقم دی جائے گی جبکہ رنر اپ ٹیم کو 11 لاکھ 70 ہزار ڈالرز ملیں گے۔ سیمی فائنلسٹ ہارنے والی ٹیموں کو 6 لاکھ 75 ہزار ڈالرز ملیں گے۔

گروپ اسٹیج میں جیتنے والی ٹیم کو 31 ہزار 154 ڈالرز ملیں گے، جبکہ ہر شرکت کرنے والی ٹیم کو 2 لاکھ 47 ہزار ڈالرز دیے جائیں گے۔

یاد رہے کہ 2024 میں ویمن ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کی مجموعی انعامی رقم 79 لاکھ 58 ہزار ڈالرز تھی۔ آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 12 جون سے انگلینڈ میں کھیلا جائے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں