لاہور قلندرز نے پرویز ایمون کی جگہ چارتھ اسالنکا کو ٹیم میں شامل کیا ہے، ان کی شمولیت سے مڈل آرڈر میں توازن کی توقع ہے۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پی ایس ایل 11 کی دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز نے سری لنکا کے بیٹنگ آل راؤنڈر چارتھ اسالنکا کو پرویز حسین ایمون کے متبادل کے طور پر شامل کرنے کا اعلان کیا ہے۔
28 سالہ چارتھ اسالنکا بنگلہ دیشی وکٹ کیپر بلے باز پرویز حسین ایمون کی جگہ ٹیم میں شامل ہوں گے۔ اسالنکا بائیں ہاتھ کے بیٹر ہیں اور آف اسپن بولنگ بھی کرتے ہیں۔
چارتھ اسالنکا سری لنکن کرکٹ ٹیم کی تمام فارمیٹس میں نمائندگی کر چکے ہیں۔ لاہور قلندرز ان کی شمولیت سے مڈل آرڈر میں توازن پیدا ہونے کے لیے پُرامید ہے۔
پرویز حسین ایمون ملتان سلطانز کے خلاف میچ میں ساتھی فیلڈر آصف علی سے ٹکرا کر کندھے کی چوٹ کا شکار ہوئے تھے۔ چارتھ اسالنکا کی 17 اپریل کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں شرکت متوقع ہے۔
واضح رہے کہ لاہور قلندرز پی ایس ایل میں اپنی بہترین کارکردگی کے لیے مشہور ہیں اور اس دفعہ بھی وہ اپنی ٹیم کو مضبوط بنانے میں مصروف ہیں۔















