چین نے اسلام آباد میں امریکا اور ایران کے مذاکرات کو حوصلہ افزا قرار دیا، جنگ بندی برقرار رہنے کی امید ظاہر کی۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) چینی دفتر خارجہ کے ترجمان نے اسلام آباد میں امریکا اور ایران کے مذاکرات کو حوصلہ افزا قرار دیا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ دونوں فریقین جنگ بندی کو برقرار رکھیں گے۔
پریس بریفنگ میں ترجمان نے کہا کہ آبنائے ہرمز پر فریقین کو تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ چین توانائی سیکیورٹی کے لئے تمام فریقوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ اہم آبی راستے کو محفوظ، مستحکم اور بلا رکاوٹ رکھنا بین الاقوامی برادری کے مشترکہ مفاد میں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ چین توانائی کے تحفظ اور فراہمی کے لئے دیگر ممالک کے ساتھ تعاون کے لئے تیار ہے۔
واضح رہے کہ حالیہ مذاکرات کا مقصد خطے میں کشیدگی کو کم کرنا اور امن کو فروغ دینا ہے۔











