لندن میں فلسطین کے حق میں بڑے احتجاج پر 500 سے زائد مظاہرین گرفتار

لندن میں فلسطین کے حق میں احتجاج پر 500 سے زائد مظاہرین گرفتار، ایمنسٹی کی تشویش۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
لندن، فلسطین حق احتجاج پر 500 سے زائد گرفتار

لندن: برطانیہ کے دارالحکومت  فلسطین کے حق میں بڑے احتجاج کے دوران پولیس نے 500 سے زائد مظاہرین کو گرفتار کیا ہے۔

یہ احتجاج ٹریفالگر اسکوائر میں منعقد کیا گیا، جہاں فلسطین کے حامی بڑی تعداد میں نعرے بازی کے لیے جمع ہوئے۔

میٹرو پولیٹن پولیس کے مطابق 18 سے 87 سال کے 523 افراد کو انسدادِ دہشت گردی قوانین کے تحت حراست میں لیا گیا۔ پولیس نے کہا کہ یہ گرفتاریاں قانونی اقدامات کے تحت کی گئیں۔

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی نے ان گرفتاریوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ شہری آزادیوں اور پُرامن احتجاج کے حق کے خلاف ہیں۔

یاد رہے کہ فلسطین ایکشن کو جولائی میں دہشت گرد تنظیم قرار دیا گیا تھا، جس کے بعد گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔ تاہم ہائی کورٹ نے اس پابندی کو معطل کر دیا تھا، جس کے خلاف برطانوی حکومت نے اپیل دائر کی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں