آبنائے ہرمز پر ایران اور چین کی سٹریٹجک شراکت داری جاری

چین نے آبنائے ہرمز پر ایران کے کنٹرول کو تسلیم کرتے ہوئے سٹریٹجک شراکت داری جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
آبنائے ہرمز پر ایران کا کنٹرول، چین کی سٹریٹجک شراکت داری جاری

بیجنگ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) چین کے وزیر دفاع نے بیان دیا ہے کہ آبنائے ہرمز پر ایران کا کنٹرول ہے اور یہ راستہ چین کے لیے کھلا ہے۔ ایران کے ساتھ سٹریٹجک شراکت داری جاری رہے گی۔

چینی وزیر دفاع ڈونگ جن نے مزید کہا کہ چین کے بحری جہازوں کی آبنائے ہرمز میں آمد و رفت جاری ہے۔ بڑھتی ہوئی علاقائی کشیدگی کے باوجود، چین ایران کے ساتھ اپنی شراکت داری کو برقرار رکھے گا۔

وزیر دفاع نے واضح کیا کہ چین مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر گہری نظر رکھ رہا ہے اور ایران کے ساتھ توانائی اور تجارتی معاہدے قائم رہیں گے۔ بیرونی دباؤ چین کے فیصلوں پر اثر انداز نہیں ہو سکتا۔

چینی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ چین فوجی برآمدات میں ہمیشہ محتاط اور ذمہ دار رہا ہے۔ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات مثبت قدم ہیں، تمام فریقین کو تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

واضح رہے کہ چین توانائی کی سلامتی اور سپلائی چین کے تحفظ کے لیے تمام ممالک کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہے اور عالمی توانائی تحفظ کو یقینی بنانے میں دلچسپی رکھتا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں