پاکستانی سیکیورٹی کی بڑی کامیابی، بھارتی ایجنسی کے جاسوس گرفتار

پاکستانی سیکیورٹی اداروں نے بھارتی خفیہ ایجنسی ‘را’ کے لیے جاسوسی کرنے والے تین افراد کو گرفتار کر لیا، ملزمان کو سزائیں سنائی گئیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستانی سیکیورٹی کی بڑی کامیابی، بھارتی ایجنسی کے لیے جاسوس گرفتار

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستانی سیکیورٹی اداروں نے بھارتی خفیہ ایجنسی ‘را’ کے لیے جاسوسی کرنے والے تین افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزمان کو قانونی کارروائی مکمل ہونے پر سزائیں سنائی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق گرفتار افراد کا تعلق نارووال، بہاولپور اور ضلع نیلم آزاد کشمیر سے ہے۔ دوران تفتیش ملزمان نے اعتراف کیا کہ انہیں سوشل میڈیا ایپس پر خواتین اور رقم کے جھانسے میں لاکر حساس معلومات فراہم کرنے پر آمادہ کیا گیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان کو رقوم ایزی پیسہ، کرپٹو والٹس اور بینک اکاؤنٹس کے ذریعے منتقل کی جاتی رہیں۔ وہ بھارتی خفیہ ایجنسی سے منسلک خواتین کے ساتھ مسلسل رابطے میں تھے۔ انہیں آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت مقدمات میں سزا دی گئی۔

دفاعی ماہرین کے مطابق بھارت معصوم شہریوں کو رقم اور ہنی ٹریپ جیسے ہتھکنڈوں کے ذریعے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کر رہا ہے۔ اس کے ذریعے پاکستان کی سیکیورٹی کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی بھارتی حاضرسروس افسران کی جانب سے پاکستان میں جاسوسی اور حساس معلومات تک رسائی کے شواہد سامنے آچکے ہیں۔ عوام کو سوشل میڈیا کے استعمال میں دشمن کی انٹیلی جنس ایجنسیز کے حربوں سے محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں