چارتھ اسالنکا، پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کا حصہ بنے

سری لنکن کرکٹر چارتھ اسالنکا پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کی ٹیم میں شامل ہوگئے ہیں، وہ پرویز حسین ایمون کی جگہ لیں گے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
چارتھ اسالنکا، پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کا حصہ بنے

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔ سری لنکن کرکٹر چارتھ اسالنکا پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 میں شامل ہوگئے ہیں۔

پی ایس ایل کی دفاعی چیمپئن ٹیم لاہور قلندرز نے آلراؤنڈر چارتھ اسالنکا کو اپنی ٹیم میں شامل کرلیا ہے۔ وہ پرویز حسین ایمون کی انجری کے باعث ان کی جگہ لیں گے۔

چارتھ اسالنکا کو متبادل کھلاڑی کے طور پر سائن کیا گیا ہے جو لاہور قلندرز کی ٹیم کو مضبوطی فراہم کریں گے۔

اسالنکا 17 اپریل کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ہونے والے میچ سے قبل ٹیم کو جوائن کریں گے۔ اس سے ٹیم کی کارکردگی میں بہتری کی توقع ہے۔

یاد رہے کہ چارتھ اسالنکا پہلے بھی مختلف ٹی ٹوئنٹی لیگوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرچکے ہیں اور ان کی شمولیت لاہور قلندرز کے لیے فائدہ مند ثابت ہوسکتی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں