ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کے متعدد دور مکمل، پاکستان کی سہولت کاری جاری رہے گی۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے بریفنگ میں کہا کہ دونوں ملکوں نے مثبت ردعمل دیا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔ ایران اور امریکا کے درمیان جامع اور تعمیری مذاکرات کے متعدد دور مکمل ہو چکے ہیں۔ پاکستان دونوں ملکوں کے درمیان مذاکراتی عمل میں سہولت کاری کرتا رہے گا۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ مذاکراتی عمل میں شریک ایرانی اور امریکی وفود کا شکر گزار ہوں۔ دونوں ملکوں نے وزیراعظم شہباز شریف کی درخواست پر مثبت ردعمل دیا۔
امریکی وفد نائب صدر جے ڈی وینس کی قیادت میں پاکستان آیا جبکہ ایرانی وفد کی قیادت اسپیکر محمدباقر قالیباف نے کی۔ نائب وزیراعظم اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے مذاکراتی عمل میں معاونت کی۔
پاکستان کے مثبت کردار کو فریقین نے تسلیم کیا۔ امید ہے کہ دونوں ملک پائیدار امن اور خوشحالی کے لیے مثبت سوچ سے آگے بڑھیں گے۔
واضح رہے کہ دونوں ملکوں کے مابین سیز فائر کے عزم پر قائم رہنا ضروری ہے تاکہ خطے میں استحکام پیدا ہو سکے۔











